۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
ہاشم صفی الدین

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ملک کے تمام مسائل کی وجہ امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت لبنان جن مسائل کا سامنا کر رہا ہے وہ امریکہ نے براہ راست یا بالواسطہ طور پر پیدا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ جہاں مزاحمت ہوگی وہاں ضرور امریکی سازش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لبنان جن مسائل کا سامنا کر رہا ہے وہ امریکہ نے براہ راست یا بالواسطہ طور پر پیدا کیا ہے۔

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہاشم صفی الدین نے کہا کہ امریکہ نے عراق ، افغانستان اور شام کو تباہ کرنے کے لئے جو کچھ کرسکتا ہے وہ کیا۔ وہ یمن پر میزائل بھی بھیج رہا ہے تاکہ وہاں بدامنی برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنان کے خلاف پابندیاں عائد کرکے اپنے دباؤ کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے لبنان شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ اس ملک کے عوام وہاں کی سرکاری بدعنوانی سے تنگ آچکے ہیں۔ حزب اللہ اور لبنانی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرکے ، امریکہ وہاں معاشی پریشانیوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .