حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ "سید ہاشم صفی الدین" نے ملک سے امریکی تسلط کے خاتمے کو ضروری قرار دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار "صیدا" شہر کے "سیدة الزهراء (ع) کمپلیکس" میں ایک خطاب کے دوران کیا۔
سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ جب تک امریکہ، لبنان سے اپنا ہاتھ نہیں اُٹھاتا ہمارا ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا چاہے ہمارے پاس تیل اور گیس کے وسیع ذخائر ہی کیوں نہ ہوں۔
انہوں نے صدارتی انتخاب کے لئے موزوں شخصیت کے حوالے سے کہا کہ مقاومت اور اس کی کامیابیوں کو مسترد کرنے والے شخص پر لبنان کی صدارت کے لئے اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔