۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
السيد صفي الدين

حوزہ/ لبنان کی تحریک حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار حجۃ الاسلام سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ اسرائیل کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ اگر کسی نے ہمت کی تو حزب اللہ کے فوجی الجلیل میں داخل ہوں گے، الجلیل ایک سرحدی علاقہ ہے جس پر اسرائیل نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی تحریک حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار حجۃ الاسلام سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ اسرائیل کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ اگر کسی نے ہمت کی تو حزب اللہ کے فوجی الجلیل میں داخل ہوں گے، الجلیل ایک سرحدی علاقہ ہے جس پر اسرائیل نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

ہاشم صفی الدین نے انٹرویو دیتے ہوئے حزب اللہ کی حالیہ فوجی مشقوں کے بارے میں کہا کہ اس مشق کا بہت اہم پیغام ہے، انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کا مقصد اسرائیل اور اس کے حامیوں کو واضح پیغام دینا ہے کہ اگر انہوں نے غلط اندازہ لگایا اور کوئی احمقانہ اقدام کیا تو تل ابیب پر ہمارے میزائل برسیں گے اور ہماری فوجیں الجلیل کے علاقوں میں داخل ہو جائیں گی۔

ہاشم صفی الدین نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں، ہمارے پیغامات بہت واضح اور بہت سنجیدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو علاقے ہمارے ہیں وہاں ضرور پہنچیں گے اور اسرائیل نے جو دیوار بنائی ہے اسے ضرور گرائیں گے۔

حزب اللہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ فلسطینی بھائی بھی یقینی طور پر اپنے علاقوں میں واپس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیغام کی سنجیدگی بہت واضح ہے اور یہ پیغام ان تمام لوگوں تک پہنچے گا جن تک یہ پہنچانا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .