۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
جاسوس

حوزہ/ لبنانی سکیورٹی فورسز نے ایک اسرائیلی جاسوس کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی سیکورٹی فورسز نے مبینہ طور پر صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک شامی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

لبنانی فوج کی کمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام میں ایک شامی شہری کو دہشت گرد گروہ کے رکن ہونے کے شبہہ میں گرفتار کیا گیا ہے، لیکن پوچھ گچھ کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ وہ اسرائیل کی جاسوسی ایجنسی موساد کے لیے کام کرتا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس جاسوس سے خصوصی عدالت کی نگرانی میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور لبنانی انٹیلی جنس ایجنسیاں یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ اس نے اسرائیل کو کیا سیکیورٹی معلومات فراہم کیں۔

لبنان میں اسرائیلی جاسوس پکڑا جانا کوئی نئی بات نہیں ہے، اس سے قبل بھی مئی کے مہینے میں ایک خاتون کو صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .