۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فلسطین

حوزہ/ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مختلف علاقوں میں حملوں کے لئے امریکہ کے جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مختلف علاقوں میں حملوں کے لئے امریکہ کے جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کیے گئے جرم میں امریکا ملوث ہے۔، اسی طرح اس امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملوں میں امریکہ کے جدید ترین ہتھیاروں کو اس بنیاد پر استعمال کیا ہے کہ اسرائیل کے جرائم میں امریکہ بھی شامل ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے جنین پر حملے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا اور یہودی کالونیوں کے مکینوں نے بھی فوج کا ساتھ دیا اور ترمسعيّا کے نواحی علاقے پر حملہ کیا۔

باخبر حلقوں کا خیال ہے کہ نہ صرف امریکہ بلکہ ہر وہ ملک جو ناجائز صیہونی حکومت کی حمایت کرتا ہے اس حکومت کے جرائم میں شریک ہے کیونکہ صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والے ممالک کی حمایت کی وجہ سے اسرائیل میں اور جرات پیدا ہوتی ہے، اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم 75 سال سے زائد عرصے سے جاری ہیں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے دعویدار اسرائیل کے تمام گھناؤنے جرائم پر بھی معنی خیز خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .