۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مناورة لحزب الله ومحاكاة لعملية نوعية بذكرى عيد المقاومة والتحرير

حوزہ/25 مئی کو حزب اللہ لبنان "یوم مقاومت" کے طور پر مناتی ہے، کیونکہ سنہ 2000ء میں اسی دن غاصب اسرائیلی فورسز کو حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے رسوا کن شکست دی تھی جس کے نتیجے میں غاصب صہیونی حکومت کو جنوبی لبنان چھوڑنا پڑا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی: حزب اللہ لبنان کی جانب سے گزشتہ روز کی دفاعی نمائش "یوم مقاومت" کو بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں جدید عسکری ٹیکنالوجی کی نمائش کے ساتھ جنگی مشقوں کا عملی مظاہرہ کرکے دشمن کو سخت پیغام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مذکورہ دفاعی نمائش میں الرضوان سپیشل یونٹ کے دستوں نے مقبوضہ فلسطین کو آزاد کرانے کیلئے "الجلیل" قصبے کو کنٹرول میں لینے کی عملی مشق کی۔

حزب اللہ کا اس بار "یوم مقاومت" کو منفرد انداز میں منانے کا اعلان بتا رہا ہے کہ محور مقاومت کی غاصب اسرائیل کا گھیرا تنگ کر مارنے کی جنگی حکمت عملی میں تیزی آرہی ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے اس دفاعی نمائش کی کوریج کیلئے دنیا بھر سے 500 سے زائد صحافیوں کو مدعو کیا تھا۔ گویا غاصب صہیونی ریاست کے خاتمے کا واضح اعلان کیا جانے لگا ہے، یہی وجہ ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے ذرائع ابلاغ میں مذکورہ ہائی ٹیک- نمائش کو حزب اللہ کا اقدامی ایڈونچر قرار دیا گیا ہے۔

عسکری ماہرین کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے سینکڑوں صحافیوں کو دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دے کر خطے پر قابض امریکی استکبار اور اس کے بغل بچہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو طاقتور انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .