۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حسن نصر اللہ

حوزہ/ اقوام متحدہ کا ایک خصوصی بین الاقوامی نمائندہ’’کفرشوبا‘‘ اور ’’الغجر‘‘سے صیہونی حکومت کے انخلاء کے سلسلے میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سے بات چیت کے لیے لبنان پہنچے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کا ایک خصوصی بین الاقوامی نمائندہ’’کفرشوبا‘‘ اور ’’الغجر‘‘سے صیہونی حکومت کے انخلاء کے سلسلے میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سے بات چیت کے لیے لبنان پہنچے گا۔

لبنانی اخبار "ندا الوطن" نے آج (ہفتہ 8 جولائی) کو باخبر سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک خصوصی بین الاقوامی نمائندہ جو کہ اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے کیس کا انچارج ہے، موجودہ حالات کے حوالے سے کچھ مذاکرات کرنے کے لیے اس ملک کا سفر کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا امریکی نمائندہ جیسے ہی بیروت پہنچے گا، وہ لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی درخواست کرے گا تاکہ جنوبی لبنان کے بارے میں اقوام متحدہ کے خیالات ان کے سامنے بیان کر سکے۔

یہ نمائندہ حسن نصراللہ سے حزب اللہ کے موقف کے بارے میں سوال کرے گا کہ اسرائیل پر ’’کفرشوبا‘‘ اور ’’الغجر‘‘کی پہاڑیوں وغیرہ سے دستبرداری کے لیے اقوام متحدہ کے دباؤ کے بارے میں کیا موقف ہے؟ اگر یہ ملاقات ہوتی ہے تو حسن نصر اللہ کے جواب اور ردعمل کے مطابق، لبنان اور اسرائیل کی سرحدوں پر معاملات کا تعین ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .