۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سیلاب شمال ہند

حوزہ/ صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شمالی ہندوستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران 185 اسرائیلیوں"کے سلسلے میں کوئی معلومات فراہم نہیں ہو سکی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزارت خارجہ نے آج (جمعرات 13 جولائی) کو اعلان کیا ہے کہ شمالی ہندوستان میں حالیہ سیلاب کے دوران لاپتہ ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا: شمالی ہندوستان میں حالیہ سیلاب کے دوران جن اسرائیلیوں کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور جن کی وضعیت نامعلوم تھی ان کی تعداد 185 تک پہنچ گئی ہے۔

ہندوستان کے شمال میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 37 افراد کی موت ہو گئی ہے، شمالی ہندوستان میں طوفانی بارشوں نے عظیم دریائے یمنا کے پانی کی سطح کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے اور ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں امدادی دستے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر چوکس ہیں۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے موسمیاتی ادارے نے 9 جولائی کو شمالی ریاستوں ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور ہریانہ کے لیے ’’ریڈ الرٹ‘‘ جاری کیا تھا، بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی ہندوستان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .