۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
شیخ علی رحمه بحرین

حوزہ/ بحرین کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی رحمہ نے غاصب صہیونیوں کی جانب سے فلسطین میں جنین کیمپ پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے دارالحکومت منامہ کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی رحمہ نے گزشتہ روز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں جنین پر قابض صہیونیوں کی جانب سے جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنین کیمپ پر قابض اسرائیل کی طرف سے یہ جارحیت کوئی پہلی جارحیت نہیں ہے بلکہ یہ جارحیت مظلوم فلسطینیوں پر جاری رہے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ناجائز ریاست جب سے وجود میں آئی ہے روزانہ کسی نہ کسی بہانے سے مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے جاری جارحیت میں مجاہد اور عام شہریوں سمیت بزرگ، مرد و زن اور بچوں میں کوئی فرق نہیں ہے، بلکہ یہ طفل کش اور غاصب ریاست مظلوموں سمیت حقوق بشر کیلئے سرگرم اراکین اور خبر نگاروں کو نیز اپنی جارحیت کا نشانہ بناتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .