۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
مسجد اقصی

حوزہ/ فلسطین کی اسلامی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر کو روکنے کی کوشش کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر کو روکنے کی کوشش کریں۔

پیر کے روز صہیونی فوج سے منسلک محکمہ تعمیرات نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں 5,623 نئے غیر قانونی مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا، اس اعلان کی مذمت کرتے ہوئے حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ قدم ہمارے عوام اور زمین کے خلاف کھلا حملہ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے کو تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور وہ اس علاقے کی فلسطینی شناخت کو مٹانا چاہتا ہے، اگرچہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2234 میں مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے قیام کی کسی بھی شکل کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے لیکن یہ غیر قانونی حکومت امریکہ کی حمایت سے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .