۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پرچم عربستان سعودی

حوزہ/ سعودی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے فلسطین کی سرزمین پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ گذشتہ 57 سالوں سے اسرائیل فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی طور پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت نے ایک تاریخی حکم جاری کرتے ہوئے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی وجود کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور صہیونی حکومت کو غیر قانونی قبضہ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم اگرچہ لازم العمل نہیں تاہم اس سے بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے مسئلے پر بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .