۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
فلسطین

حوزہ / یوم ارض فلسطین کے موقع پر تیونس نے فلسطین کی حمایت میں اپنے موقف پر قائم رہنے پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تیونس کی وزارت خارجہ نے فلسطین میں یوم ارض کی سالگرہ کے موقع پر اس ملک کی حمایت میں اپنے موقف پر زور دیتے ہوئے وہاں کی عوام سے اپنے مسلمہ حقوق کے دفاع کے مطالبہ پر ڈٹے رہنے پر تاکید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیونس نے فلسطین کی سرزمین پر ایک آزاد اور مستقل فلسطینی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

تیونس کی وزارت خارجہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ صیہونی جنگی مشینری اور وحشیانہ ظلم و جبر کے خلاف، یہودی بستیوں کی تعمیر اور صیہونی قابض حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور بیت المقدس پر قبضے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور اس سرزمین کو یہودی بنانے کی مذموم کوششوں کا مقابلہ کرنے میں فلسطین کے غیور عوام کی بہادری کی یہ 48ویں سالگرہ ہے۔

تیونس کی حکومت اور عوام فلسطینی قوم کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، یہ ایک ایسی قوم ہے جو قابض اور ظالم حکومت کے استکبار اور روزانہ کے جبر و ستم کا بہادری سے مقابلہ کرتی آ رہی ہے۔

ایک ایسی صیہونی حکومت کے مقابلہ میں جو مسلسل عالمی برادری کی مشکوک اور شرمناک خاموشی کے سائے میں بغیر کسی جواب دہی کے منظم جنگ کے ساتھ بین الاقوامی معاہدوں اور انسانی اور اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ "روز سرزمین" ہر سال 30 مارچ کو فلسطینی قوم کے ظلم کے مقابلہ کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ جس میں ملک بھر میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی ظالمانہ قبضے کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے کئے جاتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .