۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نیتن یاہو + کنعانی

حوزہ/ ناصر کنعانی نے کہا کہ تہران دہشت گرد صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے اور اسلامی ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مسجد الاقصی اور فلسطینی ریاست کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے طوفان الاقصی آپریشن کو مزاحمتی قوتوں اور مظلوم فلسطینی عوام کا حق قرار دیا،انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی جان و مال کی حفاظت کا حق حاصل ہے اور فلسطینی قوم نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور دہشت گرد صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصیٰ آپریشن پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : فلسطینی عوام کو اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات، نسل پرستانہ پالیسیوں اور خاص طور پر صیہونی وزیر اعظم کی بنیاد پرست سوچ اور اقدامات کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے تحت فلسطینی عوام کو صیہونی حکومت کے ناجائز قبضے، جارحیت، زیادتیوں اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف اپنے، اپنے وطن اور اپنے مقدس مقامات کا دفاع کرنے کا جائز اور قانونی حق حاصل ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیل کے جرائم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ انسانی حقوق کے دعوے کرنے والے غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی طرف سے آئے روز ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے پاس مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ تہران دہشت گرد صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے اور اسلامی ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مسجد الاقصی اور فلسطینی ریاست کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .