۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / دیدار استاندار قم با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید نے کہا: غاصب صہیونی حکومت پر فلسطینی مجاہدین کے حملے درحقیقت ان جرائم کا جواب ہیں جو اس غاصب حکومت نے مظلوم فلسطینیوں پر عرصہ دراز سے روا رکھے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ نوری ہمدانی نے حوزہ علمیہ قم کے فضلاء اور علماء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: غاصب صہیونی حکومت پر حملے درحقیقت بچوں کی قاتل اس ناجائز حکومت کے ان غیر انسانی جرائم کا جواب ہیں جو اس نے عرصہ دراز سے ملت فلسطین پر روا رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی مزاحمتی محاز کی تقویت کا باعث بنیں اور مسئلہ فلسطین سے اپنی توجہ نہ ہٹائیں اور زوال پذیر ناجائز حکومت سے تعلقات معمول پر لانے کی فکر میں نہ رہیں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: غاصب اسرائیل کی نابودی اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل کی نابودی کے متعلق پیشگوئی کے شرمندہ تعبیر ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اس غاصب اور فاسد حکومت کے مقابلے میں اتحاد و وحدت کے سوا اور کوئی چارہ کار نہیں۔ ان شاءاللہ یہ کامیابی مکمل فتح کا پیش خیمہ ہوگی اور بیت المقدس مکمل طور پر مسلمانوں کے پاس ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .