اتوار 8 اکتوبر 2023 - 18:43
غیرت مند پاکستانیوں کی ہمدردیاں اور دعائیں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ غیرت مند پاکستانیوں کی ہمدردیاں اور دعائیں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں خدا ان کا حامی و ناصر ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: تازہ اسرائیلی جارحیت میں سینکڑوں معصوم فلسطینی مسلمانوں کی شہادت گہرے رنج و غم کا سبب ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امت مسلمہ متحد ہوکر اسرائیلی جارحیت پر صدائے احتجاج بلند کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha