حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، القدس کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ملتان میں طوفان الاقصیٰ کی حمایت میں جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب فلسطین آزاد ہو گا اور اسرائیل نابود ہو گا۔
جشن حمایت طوفان الاقصیٰ کے موقع پر آتش بازی کی گئی اور عوام میں میٹھائی تقسیم کی گئی۔ عوام الناس نے فلسطین کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی آخر میں اسرائیل کا پرچم نذر آتش کیا گیا۔
اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی صدر برادر سخاوت علی، سیکرٹری میڈیا برادر ثقلین نقوی، برادر شعیب جعفری اور القدس کونسل پاکستان کے اراکین برادر جواد رضا جعفری، برادر تیمور حسن، برادر کمیل زیدی، برادر احسن مہدی، نوابزادہ ارتضیٰ نقوی موجود تھے۔
عوام نے فلسطین کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے جشن میں بھرپور شرکت کی۔