۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حق، طاقت کے استعمال سے چھینا جاتا ہے اس کی واپسی بھی طاقت کے استعمال کے بغیر ممکن نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حق، طاقت کے استعمال سے چھینا جاتا ہے اس کی واپسی بھی طاقت کے استعمال کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن غیرتمند فلسطینیوں نے غاصب صہیونی دشمن سے مذاکرات کی بجائے مقاومت کا راستہ اختیار کیا آج پوری دنیا کے غیرتمند اور آزاد منش لوگ ان کی پشت پناہی اور انہیں سلام کرتے ہیں۔ فلسطینی مقاومت نے آج دشمن کی بنائی ہوئی فقط مصنوعی دیوار اور رکاوٹوں کو ہی نہیں توڑا، بلکہ اسرائیلی طاقت کے خوف کے بت کو پاش پاش کر دیا ہے۔ اور بھاگتے بزدل صہیونیوں کو دیکھ کر واضح نظر آ رہا ہے کہ عنقریب اسرائیل کی بساط لپٹ جائے گی اور ان شاءاللہ پوری سرزمین انبیاء پر فلسطین کا پرچم لہرائے گا۔

ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا کہ واضح نظر آ رہا ہے کہ غاصب اسرائیل اندر سے کتنا کمزور اور کھوکھلا ہے اور یہ واقعی مکڑی کے جال سے بھی کمزور نکلا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہادر و مقاوم فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی وجمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔ ہم کل بھی اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے مخالف اور بیت المقدس و فلسطین کی آزادی کی آزادی حمایت کرتے تھے اور آج بھی اسی موقف پر قائم ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .