۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت الاسلام مختار امامی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر نے کہا: اسرائیل پر مقاومت کا حملہ صہیونی ریاست کو قبول کرنے کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر مقاومت کا حملہ صہیونی ریاست کو قبول کرنے کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، آج کے حملے سے یقیناً عرب ممالک سمیت دیگر مسلم ممالک کے خائن حکمرانوں کو واضح پیغام مل گیا ہے کہ نہ تو فلسطینی عوام نے اسرائیل کو قبول کیا ہے اور نہ ہی مسلم امت کبھی ناجائز ریاست کو قبول کرے گی۔

علامہ مختار احمد امامی نے مزید کہا: ابراہیمی معاہدے کے نام پر عرب ممالک سے تعلقات بحال کرنے والا اسرائیل اب خود اپنی بقاء کیلئے سر توڑ کوششیں کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کے زوال کی جو پیش گوئی کی تھی وہ اب پوری ہوتی دکھ رہی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر نے کہا: مقاومت کے تابڑ توڑ حملوں نے اسرائیلی فوج کا بھرم پاش پاش کردیا ہے، مقاومت نے آج ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ حق کے راستے میں ثابت قدمی ہی فتح کا بہترین راستہ ہے۔

انہوں نے کہا: پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم عوام قدس کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .