۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حسن عارف

حوزہ / امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف کا کہنا ہے کہ الحمدللہ فلسطینیوں کی مزاحمت اور استقامت رنگ لے آئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف کا کہنا ہے کہ الحمدللہ فلسطینیوں کی مزاحمت اور استقامت رنگ لے آئی۔ مظلوم فلسطینیوں نے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کر کے دنیا بھر کے مظلوموں کے دلوں کو مسرور کیا ہے۔

انہوں نے کہا: اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے عرب ممالک کو منہ کی کھانے پڑی گی، طوفان الاقصیٰ اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے کہا: ان شاءاللہ قرآنی فیصلے کے مطابق زمین پر مظلومین کی حکومت غالب آئے گی۔ اس شاندار اقدام پر فلسطین کے غیور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے موقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: یہ اسرائیل کے مسلسل مظالم کا ردعمل ہے کہ اب اسرائیل اس کی تاب نہیں لا سکے گا اور نابود ہو جائے گا۔ نابودیِ اسرائیل نوشتہ دیوار ہے، بہت جلد دنیا کے مظلوم اپنی فتح کا جشن منائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .