۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
تصاویر/ تجمع مردم ولایت مدار اهواز در حمایت از جبهه مقاومت

حوزہ / ایران کے شہر اہواز کے امام جمعہ نے کہا: "طوفان الاقصی" کی طاقتور اور شاندار کامیابی مظلوم فلسطینی عوام کے اس غم و غصہ کا اظہار ہے جو صیہونیوں نے مظلوم فلسطینی قوم کے دلوں اور دماغوں میں بٹھایا تھا اور اب انہیں اپنے ظالمانہ اقدامات کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے اہواز میں حضرت علی بن مہزیار اہوازی کے مزار پر مزاحمتی محاذ کی حمایت میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فلسطینی مقاومت اور فلسطینی عوام کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: آج ہم کئی سالوں بعد انقلابِ اسلامی کے بانیان کے اس وعدے کو پورا ہوتے مشاہدہ کر رہے ہیں کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "فلسطینی عوام یقینی طور پر اپنے گھروں میں واپس لوٹیں گے"۔

خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: چالیس سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور انقلابِ اسلامی کے بانیان کی تمام پیشین گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں۔

شہر اہواز کے امام جمعہ نے سورہ یونس کی آیت نمبر 9 «إِنَّ الَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ یَهْدِیهِمْ رَبُّهُمْ بِإِیمَانِهِمْ» کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: جس کسی کے پاس بھی "حسن فاعلی اور حسنِ فعلی" جیسے دو نادر جواہرات موجود ہوں تو خدوند متعال اس کے دل میں ایک ایسا نور پیدا کر دیتا ہے کہ جس ایمان کی روشنی سے وہ "مستقبل" کو دیکھ بھی سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: "طوفان الاقصی" کی طاقتور اور شاندار کامیابی مظلوم فلسطینی عوام کے اس غم و غصہ کا اظہار ہے جو صیہونیوں نے مظلوم فلسطینی قوم کے دلوں اور دماغوں میں بٹھایا تھا اور اب انہیں اپنے ظالمانہ اقدامات کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .