۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله اعرافی

حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ قم نے اپنے معاونین کے ساتھ اجلاس میں غاصب صہیونیوں کے خلاف ملت فلسطین کے اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے اپنے معاونین کے ساتھ ایک اجلاس میں غاصب صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کے اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اس اجلاس کے آغاز میں کہا: حوزہ علمیہ قم فلسطینی مزاحمتی محاذ کے غاصب صہیونیوں کے خلاف آپریشن "طوفان الاقصی" کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے اور فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ "طوفان الاقصی" آپریشن دنیائے اسلام اور خطے میں بہت بڑی تبدیلیوں کا آغاز ہے اور رہبر انقلاب اسلامی نے غاصب اسرائیلی حکومت کی عنقریب نابودی کے متعلق جو فرمایا تھا ہم اس کو بہت جلد عملی ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .