۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
تصاویر/ سومین همایش «خاطره گویی کارمندان ایثارگر» مرکز مدیریت

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے "وعدہ صادق" آپریشن میں اسلام کے سپاہیوں کے شجاعانہ اور دانشمندانہ اقدام پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: یہ آپریشن اپنے تئیں ایک منفرد اور دنیا کی پوری فوجی تاریخ کا سب سے اخلاقی ترین فوجی اقدام تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مدرسہ علمیہ امام کاظم (ع) میں منعقدہ ایک پروگرام میں اسلام کے سپاہیوں کے شجاعانہ اور دانشمندانہ اقدام پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: آپریشن "وعدہ صادق" دنیا کی عسکری تاریخ کا سب سے اخلاقی ترین آپریشن تھا۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: میں انقلابِ اسلامی کا سب سے پہلے اور حتی عراقی مسلط کردہ جنگ کے دوران سے اس نظام اسلامی اور انقلاب اسلامی کا سب سے چھوٹا اور کم ترین سپاہی ہوں۔ انقلابِ اسلامی ایک ایسا عظیم مظہر ہے کہ امام راحل رہ جیسی عظیم شخصیت اس کا بانی بنے۔

انہوں نے مزید کہا: آج ۴۲ سال گزرنے کے ساتھ یہ پودا ایک تناور درخت میں تبدیل ہو گیا ہے چونکہ انقلابِ اسلامی کی جڑیں صدرِ اسلام، عاشورا اور عصرِ امام صادقین علیہم السلام اور عصرِ غیبت صغری اور عصرِ علما سے وابستہ ہیں۔

آپریشن "وعدہ صادق" دنیا کی عسکری تاریخ کا اخلاقی ترین آپریشن تھا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .