۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام جمعه همدان

حوزہ / ایران کے صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: آپریشن وعدۂ صادق نے بین الاقوامی سطح پر بہت سے پیغامات دئے ہیں۔ عزم و ارادوں کی جنگ اور فوجی میدان میں جنگ میں آپریشن وعدۂ صادق نے تمام تر اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اور اپنے جوانوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دنیا کو ایرانی قوم کے عزم و ارادہ سے خبردار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے کہا: میں ایرانی تاریخ میں ہوئے عظیم کام یعنی آپریشن وعدۂ صادق پر ایرانی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا: دنیا میں کوئی بھی حکومت اس وقت تک اپنے اہداف و مقاصد کو حاصل نہیں کر سکتی جب تک وہ ملی قدرت و طاقت سے ہمکنار نہیں ہوتی۔ حتی کہ بہت سے انبیاء الہی (ع) بھی جب کسی الہی مقاصد کے حصول کی خواہش رکھتے تو چند افراد ہاتھوں میں تلواریں لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے تھے۔

امام جمعہ ہمدان نے مزید کہا: آج دنیا کے حالات نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ بین الاقوامی اسمبلیوں کے وجود کا انصاف اور جنگ پر قابو پانے میں کوئی کردار نہیں ہے اور وہ جہاں خود چاہیں صرف وہیں امن اور انسانی حقوق کو فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آپریشن وعدۂ صادق نے بین الاقوامی سطح پر بہت سے پیغامات دئے ہیں۔ عزم و ارادوں کی جنگ اور فوجی میدان میں جنگ میں آپریشن وعدۂ صادق نے تمام تر اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اور اپنے جوانوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دنیا کو ایرانی قوم کے عزم و ارادہ سے خبردار کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .