حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئےافغانستان کے عوام کے سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
الَّذِینَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِیبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ (بقره۱۵۶)
افغانستان کے بعض علاقوں بالخصوص بغلان صوبے کے شمال میں بھیانک سیلاب کا دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور کھیتوں اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا اور بے پناہ تباہی ہوئی،اس حادثے نے ایرانی عوام اور حوزہ علمیہ کو غمگین کر دیا۔
افغانستان میں سیلاب کی وجہ سے کافی تعداد میں مسلمانوں کی موت ہوئی، میں اپنے افغانستانی بھائیوں اور بہنوں کی خدمت میں گزارش کرتا اس مشکل گھڑی میں ہمارا پرسہ قبول کریں، ایسے وقت میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
حوزات علمیہ ایران افغانستان کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے، اور اپنے دل کی گہرائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، حوزہ علمیہ ایران سیلات سے متاثر لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور امداد کے لئے اپنے قابل اور جہادی طلباء کو افغانستان بھیجنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کرتا ہے۔
ہم بارگاہ الہی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اجر عظیم، پسماندگان اور لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو صحت کاملہ اور عاجلہ عطا فرمائے۔