۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ/ ربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ غیاث‌الدین طہ‌محمدی کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ غیاث‌الدین طہ‌محمدی کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

عالم و مجاہد اور متقی عالم دین حضرت آیت اللہ حاج شیخ غیاث الدین طہ محمدی کی رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

طاغوتی نظام کا مقابلہ جیسے مدرسہ فیضیہ کا دردناک حادثہ، 5 دہائیوں تک شاگرد پروری، عقائد کے سلسلے میں پختہ اور عمیق بحث، امام جمعہ اور نمائدہ ولیہ فقیہ جیسی عظیم ذمہ داری، لوگوں کی خدمت، خوش اخلاقی، لوگوں کا خاص خیال مرحوم کی وہ نمایاں صفات ہیں جو ان کے لئے سرمایہ آخرت ہیں۔

میں موقع پرمرحوم کے اہل خانہ، شاگردوں، عقیدت مندوں، خاص طور پر صوبہ ہمدان کے لوگوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا وند متعال سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان پر رحمت نازل فرمائے ، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں قرار دے،اور پسماندگان کو خیر و عافیت اور صبر جمیل عنایت فرمائے۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .