حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کے گھر پر حاضر ہو کر ان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس ملاقات کے دوران حوزہ علمیہ میں علمِ کلام کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ میں علمِ کلام کو اہمیت دی جانی چاہیے، اگر حوزہ علمِ کلام کے لحاظ سے ترقی و پیشرفت کرے تو عالمی سطح پر بات کر سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں آیت اللہ اعرافی نے آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کی خدمت میں حوزہ علمیہ کی علمی وضعیت کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔