۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
دیدار آیت الله اعرافی با سبحانی

حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ قم نے حوزوی وفد کے ہمراہ آیت اللہ نوری ہمدانی اور آیت اللہ جعفر سبحانی سے ملاقات کرکے انہیں اپنے ویٹیکن اور پانچ یورپی ممالک کے دورے کی رپورٹ پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ نوری ہمدانی اور آیت اللہ جعفر سبحانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کر کے انہیں اپنے ویٹیکن، پانچ یورپی ممالک کے دورے اور دنیائے کیتھولک کے سربراہ پاپ فرانسس سے ملاقات کے متعلق رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے ان ملاقاتوں میں ویٹیکن اور یورپ کے دورے کے دوران مراجع تقلید کی پشت پناہی اور بہترین رہنمائیوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: پاپ فرانسس سے ملاقات کے دوران مراجع تقلید کی نصیحتیں ان تک پہنچائیں جن کا انہوں نے خیر مقدم کیا اور انہوں نے مراجع تقلید کی خدمت میں سلام بھیجے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .