حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے حوزہ علمیہ مینجمنٹ آفس کے کارکنوں کے اجلاس میں آیت اللہ اعرافی کے یورپ کے دورہ اور پاپ فرانسس سے ملاقات کے ثمرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس دورہ کے مختلف پہلؤوں سے یہاں کے علمی اداروں کو آگاہ کرنا چاہئے۔
سربراہ حوزہ علمیہ کے مشیر نے کہا: اگر اس دورہ کے نتائج سے عملی محافل کو آگاہ کیا جائے تو یہ ہمارے دانشوروں اور عام لوگوں کے لئے فخر و مباہات کا باعث بنے گا۔