۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تصاویر/دیدار مجمع نمایندگان طلاب با ایت الله اعرافی
دعا کے عالمی دن کی مناسبت سے آیت اللہ اعرافی کا ویٹیکن اور ادیان عالم کے نام پیغام

حوزہ / ویٹیکن اور تمام ادیان عالم کو ہمارا پیغام ہے کہ بشریت کو خدا اور دعا اور راز ونیاز کی سنت کا احیاء کرنا چاہیے۔ حوزہ علمیہ قم اس مسئلے کی بہت زیادہ  اہمیت کا قائل ہے اور آپ کے ساتھ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اعرافی نے آج دوپہر کو طلاب اور فضلاء حوزہ علمیہ قم کے ساتھ ایک نشست میں آج کے دن کو ویٹیکن کی جانب سے روز دعا قرار دینے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی اس کو قبول کرتے ہیں اور دعا کی اہمیت کے قائل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بشریت کو دعا، راز و نیاز اور ذات باری تعالی کی جانب توجہ اور بازگشت کی طرف دعوت دیتے ہیں اور ویٹیکن سٹی کو آگاہ کرتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور حضرت حق کی جانب دست نیاز بلند کرتے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے مدیر نے کہا کہ ویٹیکن سٹی اور تمام ادیان عالم کے نام ہمارا پیغام ہے کہ ہم دعا اور راز ونیاز کی سنت کی جانب بازگشت کے قائل ہیں۔ حوزہ علمیہ قم اس مسئلے کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور دعا کے عالمی دن کے موقع پر آپ کے ساتھ ہے۔

حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے رکن نے کہا کہہماری انسانی اقدار کو شیطانی اور استکباری طاقتوں نے پائمال کیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کا دوبارہ احیاء کیا جائےاور بشر کو چاہئے کہ وہ متحد ہوکر ظلم و جور کی بساط کو لپیٹ دے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .