۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پیام تبریک آیت الله اعرافی
مرحوم آیت اللہ سید جعفر کریمی مدافع انقلاب اسلامی  اور رہبر انقلاب کے وفادار ساتھی تھے:

حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ کی انجمن(جامعہ مدرسین) کے رکن عالم ربانی آیت اللہ سید جعفر کریمی کی رحلت پر آیت اللہ اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں مدارس علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

عالم مجاہد اور  امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے  وفادار ساتھی آیت اللہ الحاج سید جعفر کریمی رضوان اللہ علیہ کی رحلت پر  انتہائی دکھ ہوا۔ اس مایہ ناز محقق اور دانشور نے اپنے علمی اور فقہی مدارج علمی کے علاوہ اپنی پوری عمر راہ خدا میں جہاد کیا۔وہ انقلاب اسلامی کے زبردست مدافع، امام خمینی(قدس سرہ) اور رہبر انقلاب اسلامی کے وفادار ساتھی تھے۔

میں اس مصیبت پر حضرت ولی عصر(ارواحنا فداہ)، رہبر انقلاب اسلامی(مدظلہ العالی)، مراجع تقلید، دینی مدارس، مرحوم کے خاندان کے افراد، ان کے عقیدت مندوں اور شاگردوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اولیائے الہی اور  اپنے پاک و پاکیزہ اجداد کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر و شکیبائی اور اجر جزیل عطا فرمائے۔

عاش سعیدا و مات سعیدا.

علی رضا اعرافی

سرپرست مدارس علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد بشارت حسین PK 19:53 - 2020/03/31
    0 0
    آیت اللہ سید جعفر کریمی کہی رحلت پر بہت دکھ ہو اللہ انکو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، انشاءاللہ امریکا ان علاقوں سے نہیں بلکہ اس دنیا سے ہی ختم کرنا ہوگا اور امت مسلمہ کو ایک ہونا ہوگا.