اساتذہ کی انجمن
-
آیت اللہ روحانی کی وفات پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا تعزیتی پیغام
آیت اللہ روحانی نے علماء اور فضلاء کی تربیت کی اور بہت سی قیمتی تالیفات چھوڑ گئے
حوزہ/ آیت اللہ سید محمد صادق حسینی روحانی کے سانحہ ارتحال پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم ( اساتذہ کی انجمن) نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔
-
مولوی عبدالواحد ریگی کی شہادت پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ مولوی عبدالواحد ریگی کی شہادت پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: اس عظیم عالم دین کی شہادت سے ظاہر ہوتا ہے کہ دینی اقدار اور انقلاب اسلامی کے تحفظ میں شیعہ اور سنی شہداء کا خون ملا ہوا ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی:
مساجد کو معارفِ اسلامی کے نشر و اشاعت کا مرکز ہونا چاہئے
حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: لوگ مسجد میں تعلیم حاصل کرتے اور پھر دوسروں کو پڑھاتے تھے۔ پس مساجد کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے اور معارف اسلامی ہر عمر کے افراد کے لیئے بیان ہونے چاہئیں۔ مساجد کو اسلامی معارف کے تربیتی مراکز میں تبدیل ہونا چاہیے۔ اس سے ارکانِ انقلاب مستحکم ہوں گے۔
-
آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی:
فقہ اسلامی کی تعلیم کے ساتھ تبلیغِ دین بھی ضروری ہے
حوزہ / آیت اللہ العظمی سبحانی نے کہا: جدید اور نئے مسائل کے جوابات دینے کے لیے حوزہ علمیہ میں ایک گروپ تشکیل دینا چاہیے۔ ایران سے باہر لوگوں کی نظریں ہم پر لگی ہوئی ہیں ان کی دینی ضروریات کو برطرف کرنے کے لیے ہمیں منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے سربراہ منتخب
حوزہ / آیت اللہ ہاشم حسینی بوشہری جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے اراکین کی کثرت آراء سے اس ادارہ کے سربراہ منتخب ہو گئے۔