۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آرم جامعه مدرسین حوزه

حوزہ/ آیت اللہ سید محمد صادق حسینی روحانی کے سانحہ ارتحال پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم ( اساتذہ کی انجمن) نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد صادق حسینی روحانی کے سانحہ ارتحال پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم ( اساتذہ کی انجمن) نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا جس متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إنّا لله و إنّا الیه راجعون

حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد صادق حسینی روحانی قدس سرہ کی وفات کی خبر سن کر دل کو بہت کلیف ہوئی، آپ حضرت آیت الله العظمی بروجردی و حضرت آیت الله العظمی خوئی رحمة الله علیهما کے خاص شاگرد تھے، آپ نے ان بزرگوں سے کسب فیض کیا اور روح اجتہاد کو پروان چڑھایااور فقہ کو معراج عطا کی، آپ نے علوم اسلامی اور معارف اہل بیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت کی، تدریس و تصنیف کے میدان میں قدم رکھا اور اہل علم کے لئے اپنی قیمتی تصانیف و تالیفات چھوڑ گئے، آپ کی کتاب ’’موسوعۃ فقہ الصادق‘‘ مہمترین اور عظیم ترین تالیفات میں سے ایک ہے۔

اس جلیل القدر فقیہ نے ظالم حکومت کے خلاف جنگ میں پہلوی حکومت کے خلاف محاذ کھولا اور بیانات جاری کیے اور ملت ایران کی تحریک اسلامی کی حمایت کی۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ کی انجمن) اس بزرگ عالم دین کی رحلت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم، رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع تقلید، حوزہ علمیہ قم و نجف، اہل خانہ اور تمام عقدت مندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے، اور اللہ تعالی سے دعا کرتی ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، درجات عالی فرمائے اور ان کو ان کے اجدا طاہرین علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .