۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
امام جمعه خوی

حوزہ/ مغربی آذربائیجان ایران کے امام جمعه نے کہا کہ عادی سے زیادہ امریکی خواتین، ناجائز طریقے سے حاملہ ہونے کی وجہ سے خاندان کی سربراہ قرار پاتی ہیں اور امریکہ کا شمار خواتین کیلئے دنیا کے دس خطرناک ترین ممالک میں ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی آذربائیجان ایران کے امام جمعہ حجت الاسلام حجت قاسم خانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جو تحریک شروع ہوئی ہے وہ رہبرِ انقلاب پر ایک آمر ہونے کا الزام لگاتی ہے، جب کہ رہبرِ انقلاب آزادی اور عدل و انصاف کے سب سے بڑے نظریاتی رہنما ہیں اور یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مغرب آزادی اور تفکر کے مخالف ہے۔ رہبرِ انقلاب فرماتے ہیں: ایسا معاشرہ جو فکر و آزادی سے محروم ہو، وہ ترقی نہیں کر سکے گا اور جس آزادی کا اظہار آج مغربی ممالک میں صرف زبان سے کیا جاتا ہے، اس سے اسلام نے 1400 سال پہلے عقل کے ساتھ بیان کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی، آزادی کو ملک کا سب سے اہم مسئلہ سمجھتے ہیں اور اس پر بہت زیادہ تاکید بھی کرتے ہیں، لہٰذا خودمختاری رہبرِ انقلاب کی فکر میں آزادی کیلئے سب سے اہم بنیاد ہے۔

حجت الاسلام قاسم خانی نے کہا کہ انقلابِ اسلامی سے پہلے خواتین کو کسی قسم کی آزادی حاصل نہیں تھی وہ نہ دفاتر میں کام کر سکتی تھیں نہ ان کے حقوق کی پاسداری ہوتی تھی یہاں تک کہ حجاب پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی، لیکن آج انقلابِ اسلامی کی بدولت ہماری خواتین حجاب میں کسی بھی ادارے میں کام کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا پر حکمرانی کرنے والی پالیسیاں متعدد معیارات کی حامل ہیں اور جہاں کہیں بھی بعض ممالک کی پالیسیاں ان کے مفادات سے متصادم ہوں اور ان ممالک میں خواتین کی آزادی اور حقوق کی رعایت بھی ہوتی ہو، پھر بھی وہ ان کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

اِمام جمعه خوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج ہماری خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں مختلف سرگرمیاں سرانجام دے سکتیں ہیں، کہا کہ خواتین کے حقوق کمیشن میں موجود ممبر ممالک کی اکثریت نے ایران میں خواتین کے حقوق کی حمایت کی، اس کے باوجود، امریکہ ایران کو اس کمیشن سے خارج کرنے پر مصر ہے اور تعجب کی بات یہ ہے کہ کہ امریکہ کو شرم نہیں آتی کیونکہ عادی سے زیادہ امریکی خواتین، ناجائز طریقے سے حاملہ ہونے کی وجہ سے خاندان کی سربراہ قرار پاتی ہیں اور امریکہ کا شمار خواتین کیلئے دنیا کے دس خطرناک ترین ممالک میں ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .