۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ نوری ہمدانی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے کہا:دنیائے کفر اسلام میں خواتین کی حقیقت اور مقام پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے اور خواتین کے تئیں اپنے ذلت آمیز نظریے کو جائز قرار دینا چاہتا ہے، لہذا پوری دنیا کے سامنے علی الاعلان یہ بیان کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ مذہب خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا حامی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کا کانفرنس "قرآن و حدیث کے آئینے میں خواتین کی عصری شناخت" کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا:دین کامل مذہب اسلام نے انسان کے فرائض اور ذمہ داریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتین کے مقام کا اصولی انداز میں تجزیہ کیا گیا ہے، اور خواتین کے حقوق کو بیان کیا ہے، لہذا کہنا بجا ہوگا کہ جس قدر اسلام نے خواتین کے حقوق کو بیان کیا ہے اور اس کی پاسداری کی ہے کسی بھی مذہب میں خواتین کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کی عزت و آبرو کا خیال رکھا گیا ۔

کیا ایسا نہیں ہے کہ اسلام کی آمد سے پہلے دنیا کے تمام حصوں میں خواتین کے ساتھ بدترین سلوک کیا جاتا تھا اور خواتین سماجی حقوق سے محروم تھیں؟ اس زہر آلود ماحول میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے واضح طور پر خواتین کے درجات اور بلند مقام و مرتبے کو بیان کیا اور انسانی فطرت پر مبنی قوانین بنائے۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے کہا:آج یہ کافر دنیا دین اسلام الزام عائد کرتی ہے کہ اسلام خواتین کے حقوق کا احترام نہیں کرتا، جب کہ وہ اس الزام کو عائد کر کے اور جھوٹی نسبت دے کر اسلام میں خواتین کی حقیقت اور مقام پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے اور خواتین کے تئیں اپنے ذلت آمیز نظریے کو جائز قرار دینا چاہتا ہے، لہذا پوری دنیا کے سامنے علی الاعلان یہ بیان کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ مذہب خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا حامی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .