خواتین کے حقوق
-
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کا کانفرنس "قرآن و حدیث کے آئینے میں خواتین کی عصری شناخت" کے نام پیغام
دین اسلام حقوق نسواں کا سب سے بڑا حامی ہے
حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے کہا:دنیائے کفر اسلام میں خواتین کی حقیقت اور مقام پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے اور خواتین کے تئیں اپنے ذلت آمیز نظریے کو جائز قرار دینا چاہتا ہے، لہذا پوری دنیا کے سامنے علی الاعلان یہ بیان کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ مذہب خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا حامی ہے۔
-
خواتین اور خاندانی امور میں ایرانی صدر کی معاون؛
امریکہ ایک طرف حقوق بشر کے جھوٹے دعوے تو دوسری طرف اپنے ملک میں خواتین کے حقوق کی پامالی پر پردہ ڈالتا ہے
حوزہ / خواتین اور خاندانی امور میں ایرانی صدر کی معاون نے کہا: امریکہ خود انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا اور اپنے ملک میں خواتین کے حقوق کی پامالی کو مخفی کرتا ہے۔
-
حجت الاسلام حسن محمدی:
مغربی لوگ خواتین کو صرف پیسہ اور دنیا حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں
حوزہ / حجۃ الاسلام محمدی نے کہا: اس وقت سینکڑوں خواتین بغیر کسی مقدمے کے امریکی جیلوں میں قید ہیں اور ہر سال سینکڑوں خواتین کو اس ملک کی پولیس انتہائی وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیتی ہے اور ایسا ملک ہمارے بارے میں خواتین کے حقوق کی بات کرتا ہے۔!!
-
حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی:
خواتین کے حقوق کے دعویداروں کو افغان بچیوں کا بے گناہ خون کیوں نظر نہیں آتا؟
حوزہ / صدر مملکت جمہوری اسلامی ایران نے ملک کو ترقی سے روکنے کے لیے انتشار پھیلانے جیسی سازشیں تیار کرنے کو دشمن کا ہدف قرار دیتے ہوئے کہا: دشمن اپنے اختیار میں موجود وسیع میڈیا کے ذرائع استعمال کر کے رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک طرف افغانستان میں کئی معصوم بچیوں کو امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں قتل کیا جاتا ہے جس پر خواتین کے حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آتا! ایسی صورت حال میں آیا مغربی ممالک کی جانب سے خواتین کے حقوق کے دعوے قابل قبول ہیں؟
-
نیپال میں پہلی بار ایام فاطمیہ کی مناسبت سے بین الاقوامی سیمینار بعنوان”حضرت فاطمہ انسانی کمال کی انتہا“ کا انعقاد
حوزہ/ نیپال میں ایام فاطمیہ کے تعلق سے پہلی بار ایک بین الاقوامی سیمینار بعنوان ”حضرت فاطمہ(س)انسانی کمال کی انتہا“کا انعقاد کیا جارہا ہے۔منتظمین کے مطابق یہ سیمینار1جنوری 2022ء بروز ہفتہ منعقد ہوگا۔