۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انسیه خزعلی

حوزہ / خواتین اور خاندانی امور میں ایرانی صدر کی معاون نے کہا: امریکہ خود انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا اور اپنے ملک میں خواتین کے حقوق کی پامالی کو مخفی کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران کے مطابق، خواتین اور خاندانی امور میں ایرانی صدر کی معاون محترمہ انسیہ خز علی نے ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے "رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نقطہ نظر سے امریکائی حقوق بشر" کے موضوع پر منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ خود انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا اور دوسری طرف انسانی حقوق کی طرفداری کے جھوٹے دعووں کے ذریعہ اپنے ملک میں خواتین کے حقوق کی پامالی کو مخفی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مختلف شعبوں میں امریکی خواتین کے حقوق جن میں جنسی ہراسانی اور بدسلوکی، خاندانی ڈھانچے کی تخریب اور ٹوٹ پھوٹ، خواتین پر تشدد اور قتل، جیلوں میں خواتین کی زیادہ تعداد، زچگی وغیرہ میں خواتین کی اموات نیز مردوں کی نسبت خواتین کی اجرت میں کمی وغیرہ وہ امور ہیں جن میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .