جمعہ 4 اپریل 2025 - 14:05
خاندانی معیشت اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں خواتین کا کردار کلیدی اور انتہائی اہم ہے

حوزہ / یونیورسٹی کی استاد نے خاندانی معیشت میں کارکردگی بڑھانے کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: خاندانی معیشت میں کارکردگی ایک اہم موضوع ہے جو معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے لہذا اس راستے میں تعلیم و ہنر سکھانے میں سرمایہ کاری نہایت اہم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو میں یونیورسٹی کی استاد محترمہ معصومہ خلیلی مقدم نے خاندانی معیشت میں خواتین کے کردار کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا: خاندانی معیشت کے انتظام میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے اور اس کردار کو مضبوط بنانا گھریلو اور معاشرتی معیارِ زندگی پر مثبت اثرات ڈال سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: خواتین مختلف اور متنوع طریقوں سے خاندانی معیشت میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

یونیورسٹی کی اس استاد نے مزید کہا: خواتین کا خاندانی کردار دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے: براہِ راست اور بالواسطہ۔ براہِ راست کردار اُن سرگرمیوں پر مشتمل ہوتے ہیں جن کا خاندانی معیشت پر واضح اور نمایاں اثر ہوتا ہے اور اسی طرح روزگار اور آمدن کے ذرائع پیدا کرنا، کاروباری سرگرمیاں اور مالی نظم و نسق، خواتین کے خاندانی معیشت پر براہِ راست اثرانداز ہونے کے طریقوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: خواتین خاندانی مالی منصوبہ بندی اور نظم و نسق میں بنیادی کردار رکھتی ہیں۔ بالواسطہ کردار عمومی طور پر اُن سرگرمیوں پر مشتمل ہوتے ہیں جن کا خاندانی معیشت پر اثر کم نظر آتا ہے لیکن وہ بھی اُسی قدر اہم ہوتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha