۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
زر

حوزہ / خاندانی تربیتی امور کی ماہر نفسیات نے کہا: ماں کا کردار خاندان اور معاشرے کی ذہنی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے میں خواتین کے اہم ترین کرداروں میں سے ایک ہے۔ خاندانی امور میں خواتین کا مثبت کردار اس خاندان میں ایک محفوظ ماحول پیدا کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کاشان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، خاندانی تربیتی امور کی ماہر نفسیات محترمہ سیما فردوسی پور نے "خاندانی امور میں عورت کا کردار" کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: خواتین میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ خاندانی سلامتی اور اسے ذہنی صحت فراہم کرنے جیسے انتہائی مشکل اور اہم کام کو سنبھال سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا: پریشانی، تمام بیماریوں کی ماں ہے۔ خاندانی مشکلات میں سب سے پہلے انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ مسئلہ کو پہچانے، اس کا علاج کرنے اور ابتدائی مراحل میں ہی اس کے حل کے بعد کوشش کرے کہ آئندہ اس قسم کے مسائل پیش نہ آئیں۔

محترمہ سیما فردوسی پور نے کہا: عورت کے سب سے اہم کرداروں میں سے ایک ماں کا کردار ہے۔ ایک مثالی ماں کو اپنے بچے کی ذہنی صحت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اور اپنے بچے کے جذباتی، اضطرابی اور عاطفی احساسات کو استعمال کرتے ہوئے اسے کنٹرول اور باامن بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا: ماں اور بچےکے جذباتی لگاؤ میں بچے کو تحفظ کا احساس ہونا چاہیے۔ ماں کا فوری اور مناسب طریقے پر بچے کی کسی بھی ضرورت کے لیے مناسب اور تسلی بخش جواب دینا بچے کی خوداعتمادی اور نفسیاتی تحفظ کا باعث بنتا ہے۔

خاندانی تربیتی امور کی اس ماہر نفسیات نے ماں کے لیے ذہنی تناؤ، اضطراب اور پریشان نہ ہونے اور اسے بچے میں منتقل نہ کرنے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا: ذہنی تناؤ صرف بدکلامی وغیرہ سے گریز کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ بچہ اس چیز کو ماں کی شکل و صورت سےبھی محسوس کر لیتا ہے لہذا کوشش کریں کہ بچوں کے سامنے اضطراب یا پریشانی کا اظہار نہ کریں چونکہ اس طرح یہی چیز بچے میں منتقل اور اس کے ذہنی کمزوری اور دباؤ کا باعث بنتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .