بدھ 24 دسمبر 2025 - 06:00
خیر اور شر کا نسلوں میں منتقلی کا اصل سرچشمہ

حوزہ/ ماں اگر ایک بچے کی درست تربیت کرے تو پوری ایک امت کی نجات کی بنیاد رکھ سکتی ہے، اور اگر اس کے برعکس ہو تو وہی ماں گمراہی اور انحراف کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماں وہ بنیادی سرچشمہ ہے جس کے ذریعے خیر یا شر آئندہ نسلوں تک منتقل ہوتا ہے۔

بچہ جتنی باتیں ماں سے سنتا ہے، اتنی باپ سے نہیں سنتا۔ چھوٹے اور ناتواں بچے پر ماں کے اخلاق اور رویّے کا جو اثر پڑتا ہے اور جو چیزیں اس کے وجود میں منتقل ہوتی ہیں، وہ اثر کسی اور کے ذریعے ممکن نہیں۔

مائیں خیر و برکت کا سرچشمہ ہوتی ہیں، لیکن اگر خدا نخواستہ کوئی ماں بچے کی غلط تربیت کرے تو وہ شر کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ ایک ماں اگر اپنے بچے کی صحیح تربیت کرے تو وہی بچہ پوری ایک امت کو نجات دلانے کا سبب بن سکتا ہے۔

حوالہ: صحیفۂ نور، جلد ۸، صفحہ ۱۶۲

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha