حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضا شاہرخی نے مدرسہ علمیہ زینبیہ (س) خرم آباد کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: دینی طالبات معاشرے میں خاندانی نظام کی محافظ ہیں۔ خواتین کی تبلیغ معاشرے کے افراد بالخصوص خواتین کی دینی بصیرت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا: مبلغاتِ دینی معاشرے میں دینی اور انقلابی اعتقادات کو مؤثر بنانے کے لیے اچھے کردار، اچھے اخلاق اور خلوص کے ساتھ اپنے فریضہ کو انجام دیتی ہیں۔
حجت الاسلام شاہرخی نے مزید کہا: دینی طالبات کو اپنی تبلیغی سرگرمیوں کے دوران معاشرے میں اسلامی طرز زندگی کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔
خرم آباد کے امام جمعہ نے کہا: دینی طالبات کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں دینی تعلیمات اور انقلابی اہداف کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ معاشرہ میں جنم لینے والے دینی شبہات اور اعتقادی مسائل کا جواب دیں۔