خاندانی نظام
-
خاندانی مسائل کی اصلی وجہ قرآن کی مہجوریت ہے: علامہ یعقوب بشوی
حوزہ/حجت الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے مرکزی امام بارگاہ محلہ مجینی گلگت میں عشرۂ ثانی کی مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی مسائل کی اصلی وجہ قرآن کی مہجوریت ہے، جس کی سزا ہم بھگت رہے ہیں۔
-
آیت اللہ اعرافی:
مسلم خواتین کے کردار اور خاندانی نظام کو دنیا میں اجاگر کیا جانا چاہئے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: مسلمان خواتین اور خاندانی نظام مغرب کے ساتھ جمہوریہ اسلامی کے تہذیبی تصادم کا مرکزی نکتہ قرار پاتے ہیں، اس میدان میں انقلاب اسلامی کے پاس ایک خاص منطق ہے جسے عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکتا ہے۔
-
حوزہ علمیہ کی استاد:
ازدواج جیسا مبارک فریضہ لوگوں کی بے جا توقعات کی وجہ سے اپنا ہدف کھو چکا ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کی استاد نے اخلاقیات اور دیانت کو ازدواج کا معیار قرار دیتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے موجودہ دور میں ازدواج جیسا مبارک فریضہ اپنا ہدف و مقصد کھو چکا ہے اور اس وقت اس کا مرکزی ہدف بھاری بھر کم جہیز بن چکا ہے۔
-
حجت الاسلام سید احمد رضا شاہرخی:
دینی طالبات معاشرے میں خاندانی نظام کی محافظ ہیں
حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: دینی طالبات معاشرے میں خاندانی نظام کی محافظ ہیں۔ خواتین کی تبلیغ معاشرے کے افراد بالخصوص خواتین کی دینی بصیرت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
-
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام سیدہ کائنات (س) کانفرنس کا انعقاد:
خواتین انسانی معاشرے کا بنیادی ستون ہیں،خاندانی نظام میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں، مسز قونصل جنرل آف ایران
حوزہ/ مسز قونصل جنرل آف ایران عظمت سادات ناظری نے کہا کہ خواتین انسانی معاشرے کا بنیادی ستون ہیں، خاندانی نظام میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا تمام مسلمان عورتوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ حیات طیبہ، اخلاقی خوبیوں، پرہیز گاری، عبادت، غریب پروری سے مزین ہے۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی پیروی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی خواتین ترقی کر سکتی ہیں۔
-
اسلام میں خاندانی نظام سے ریاستی نظام تک ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کرنے کا حکم، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس نے خاندانی نظام سے ریاستی نظام تک ہر معاملے میں میانہ روی پر زور دیا ہے لیکن افسوس آبادی کنٹرول پر زور تو بہت زیادہ دیا جاتاہے اور بڑھتی آبادی کو غربت کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا جاتاہے حقیقت میں بڑا مسئلہ تو طبقاتی تفریق کا ہے جو معاشروں میں پروان چڑھ رہاہے اور یہ کلچر سوشل ازم اور کیپٹل ازم جیسے بظاہر خوشنما نعروں اور سٹیٹس کے ساتھ پروان چڑھا مگر یہ انسانیت کو معاشی انصاف کی فراہمی کیا یقینی بناتا بلکہ انسانیت پہلے سے بھی بدترصورتحال سے دوچار ہوگئی۔
-
خاندانی نظام میں بربادی کی وجہ رسول (ص) کی خانگی زندگی کو اپنی زندگی میں لاگو نہ کرنا ہے، ڈاکٹر حنیف لکڑا والا
حوزہ/ اگر خاندان اسلامی اصول اور اقدار کا ترجمان ہوگا تو یہ امر یقینی طور پر جنّت کی حصولی کا باعث بنے گا۔