۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سیدنصیر حسینی - نماینده ولی فقیه در کهگیلویه و بویراحمد

حوزہ/ امام جمعہ شہر یاسوج نے امریکہ کی طرف سے مریم رجوی کو ایران کی صدر کے طور پر متعارف کرائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس سے امریکہ کی زوال اور ناکامی کا پتہ چلتا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حجۃ الاسلام و المسلمین سید نصیر حسینی نے آج ایران کے شہر یاسوج میں نماز جمعہ کے خطبے میں اس بات پر تاکید کی کہ دوسروں کو چھوٹا اور حقیر نہ سمجھیں، انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کہتا ہے کہ متقی انسان کبھی بھی دوسروں کو اپنی زبان، آنکھ اور ہاتھ کے اشاروں سے تکلیف نہیں دیتا۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کسی بھی مسلمان مرد اور عورت کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ کسی بھی مسلمانوں کے عیبوں کو دوسرے کے سامنے ظاہر کریں یا دوسروں کو برے ناموں سے پکارنا نہیں چاہئے، کہا: قرآن میں وارد ہوا ہے کہ اگر کسی شخص نے دوسروں کا مذاق اڑایا اور اپنی زبان اور اشاروں سے دوسروں کا استہزا کیا تو اس شخص پر واجب ہے کہ وہ توبہ کرے۔ یہ کام اس قدر ناگوار ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دور میں اس سلسلے میں کئی آیات نازل ہوئیں اور پھر یہ ہمارے لیے قانون بن گیا کہ کسی کا مذاق اڑانا حرام ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے امریکہ کی طرف سے مریم رجوی کو ایران کی صدر کے طور پر متعارف کرائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس سے امریکہ کی زوال اور ناکامی کا پتہ چلتا ہے، امریکہ نے مریم راجوی نامی کرپٹ خاتون کو اس ملک کی صدر کے طور پر متعارف کرایا جس نے 17 ہزار لوگوں کا قتل کیا اور اور اس ملک کی عوام کے خلاف صدام کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک رضا خان جیسے سب سے زیادہ کرپٹ لوگوں کو اس ملک کا حاکم بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے مرزا کوچک خان کو ایران کا حاکم بنا کر متعارف کرانا چاہا، لیکن مرز کوچک خان نے کہا کہ میں اس حکومت کو قبول کر کے تمہارے غلامی قبول نہیں کروں گا، اس لیے بعد مغربی ممالک ایک رضا خان نامی کرپٹ شخص کے پاس گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .