شکست
-
حزب اللہ کا فولادی عزم اور غاصب اسرائیلی انٹیلیجنس!
حوزہ/دنیا کے سامنے ایک اور حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اور اس کے انٹیلیجنس نظام کی بنیادیں بکھر رہی ہیں۔ ایران کے مشاورِ ثقافتی و میڈیا امور، مقدّمفر نے حالیہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے اپنے 30 سالہ انٹیلیجنس ذخیرے کو لبنان اور حزب اللہ کے خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اس بیان کے پس منظر میں ایک گہرا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ اس پورے واقعے کی تہہ تک پہنچا جا سکے اور یہ سمجھا جا سکے کہ خطے میں جاری اس تنازع کی کیا حقیقت ہے۔
-
اسرائیلی میڈیا کا اعتراف: حزب اللہ کے سامنے شکست تسلیم
حوزہ/ آج بروز اتوار اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج حزب اللہ لبنان کو زیر کرنے اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے میں ناکام رہی ہے۔
-
دشمنوں کی سفاکیت سے مزاحمت مغلوب نہیں ہوگی، لبنانی رکن پارلیمنٹ
حوزہ/لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن علی عمار نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی دشمن اس فکر میں ہیں کہ وہ اپنی سفاکیت سے مزاحمتی عزم کو متزلزل کریں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔
-
صہیونی حکومت کی جعل سازی اور ناکامی: حقیقت سے گریز یا عوام کو لولی پاپ؟
حوزہ/صہیونی حکومت اس وقت شدید داخلی اور خارجی دباؤ میں ہے۔ ایک طرف، اس کے پاس جدید اسلحہ، ٹیکنالوجی اور آئرن ڈوم جیسی جدید حفاظتی دفاعی نظامات موجود ہیں، تو دوسری طرف مجاہدین فلسطین کی مقاومت اس کی حکمت عملیوں کو پاش پاش کر رہی ہے۔ اسرائیلی حُکام کا یہ دعویٰ کہ حماس اور دیگر مقاومتی تنظیمیں اسرائیل کی جانب سے دی گئی آزادیوں یا مذاکراتی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہیں، اپنی ہی عوام کو ایک جھوٹے سکون کا لولی پاپ دینے کے مترادف ہے۔
-
اسرائیل کے اندورنی حالات کیا ہیں؟
فرار کا کوئی راستہ نہیں، نیتن یاہو شکست تسلیم کریں؛ صیہونی اپوزیشن لیڈر کی تنقید
حوزہ/صیہونی اپوزیشن لیڈر لاپیڈ نے ملکی معیشت کی تباہی، ہلاکتیں اور سپاہیوں کے ڈیوٹی سے انکار کے متعلق صیہونی کابینہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس شکست تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی:
صیہونی حکومت تو ہار گئي لیکن اس سے بھی بڑی شکست مغربی تمدن اور مغربی حکام کی ہوئي ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح صوبۂ فارس کے 15 ہزار شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کانفرنس کی منتظمہ کمیٹی سے ملاقات میں خطے کے واقعات اور مزاحمتی محاذ کی استقامت و مجاہدت کو علاقے کے مستقبل اور تاریخ میں بڑی تبدیلی بتایا۔
-
اسماعیل ہنیہ اور اب یحییٰ السنوار؛ کیا مزاحمتی نظریے کو ختم کیا جا سکتا ہے؟
حوزہ/ شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اب مزاحمتی محاذ کے لیے یحییٰ سنوار کی شہادت بھی یقیناً ناقابلِ فراموش نقصان ہے، لیکن نظریے کو ختم کیا جانا ناممکن ہے، کیونکہ لگ بھگ 75 سال سے جاری اس مزاحمت میں تحریکِ حماس نے بڑے بڑے کمانڈروں کی قربانیاں پیش کی ہیں، لہٰذا مزاحمت پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔
-
KHAMENEI.IR سے مشترکہ انٹرویو میں اسماعیل ہنیہ اور زیاد نخالہ کی تاکید
غزہ کی جنگ، دشمن پر فتح کے ساتھ ہی ختم ہوگي
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی سے تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی کے مشترکہ وفد کی ملاقات کے کچھ گھنٹے بعد KHAMENEI.IR نے شہید اسماعیل ہنیہ اور جناب زیاد النخالہ سے گفتگو کی۔ اس گفتگو میں، جو شہید ہنیہ کا آخری تفصیلی انٹرویو بھی ہے، فلسطین کے دو اسلامی مزاحمتی گروہوں کے رہنماؤں نے فتح کے یقینی ہونے پر تاکید کی اور امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
-
نیتن یاہو نے 7 اکتوبر کی شکست پر معافی مانگی
حوزہ/ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے خلاف اس حکومت کی شکست و ناکامی پر معافی مانگی ہے۔
-
نیتن یاہو کی کابینہ کے بنیاد پرست وزیر نے فلسطینی مزاحمت کے سامنے شکست تسلیم کر لی
حوزہ/ "بزالل اسموتریچ" نے ایک مقامی تقریب سے خطاب کے دوران صیہونی بستیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اسرائیلیوں کی حفاظت کے لیے سیاسی قیادت اور سیکورٹی ادارے اپنے مشن میں ناکام رہے ہیں۔
-
اسرائیلی حکومت اپنی تباہی کی منتظر رہے: امام جمعہ بحرین
حوزہ/ صہیونی حکومت کو غزہ سے باہر نکلنا ہی ہوگا، اسے اس دن کا انتظار کرنا چاہیے جب وہ سرزمین فلسطین اور سرزمین اسلام سے بے دخل کر دیا جائے اور ایک شرمناک شکست کا سامنا کرے گا، کیونکہ ایک برا انجام اس کا انتظار کر رہا ہے۔
-
دشمن کے پاس مزاحمت کی شرائط پر سر تسلیم خم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں: حزب اللہ کے سینئر رکن
حوزہ/ شیخ علی دعموش نےکہا: اگر دشمن یہ سوچتا ہے کہ ہمارے بہترین مجاہدوں کو شہید کرکے وہ مزاحمت کے عزم و قوت کو کمزور کردے گا تو وہ غلط سوچ رہا ہے۔
-
غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاء جاری
حوزہ/ فلسطینیوں کی شدید مزاحمت کے باعث غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاءجاری ہے اور صہیونی فوج نے اپنی 11ویں بریگیڈ کو غزہ سے نکال لیا ہے۔
-
غاصب اسرائیل کی شکست کا آغاز ہو چکا ہے: امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ غاصب اسرائیل کی شکست و ناکامی کا آغاز ہوچکا ہے، کیونکہ دنیا سمھ گئی ہے کہ صہیونی، مزاحمت کا سامنا نہیں کر سکتے ، یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر نے اسرائیل کے صدر کو فون کیا اور کہا کہ اسرائیل اپنے حملوں کو اب کم کردے۔
-
اسرائیل فلسطینیوں کے مذہبی اصولوں کو نہیں مٹا سکتا: بحرینی عالم دین
حوزہ/ آیت اللہ غریفی نے کہا: صیہونیوں نے ایک بار پھر ظلم و ستم اور جنون و پاگل پن دکھایا ہے اور فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں، لیکن وہ چاہے جتنی کوشش کر لیں، فلسطینی قوم کے مذہبی اصولوں کو مٹا نہیں سکتے۔
-
دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا: اسماعیل ھنیہ
حوزہ/ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ صہیونیوں کو فلسطین سے نکالنے کے بعد ہی مریں گے۔
-
جامعہ روحانیت مبارز کے رکن کی حوزه نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو:
غزہ جنگ میں غاصب اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو شکست ہوئی ہے، حجت الاسلام والمسلمین سالک
حوزہ/ جامعہ روحانیت مبارز کے رکن حجت الاسلام والمسلمین سالک نے کہا کہ غزہ کی جنگ میں، امریکہ، برطانیہ، فرانس، لندن اور غاصب اسرائیل کے حامی بعض اسلامی ممالک کو شکست ہوئی ہے اور فلسطینی قوم کا مستقبل روشن ہے۔
-
صیہونی حکومت جو چاہے کر لے، اسے جو ذلت آمیز شکست ہوئي ہے، اس کی تلافی ہرگز نہیں کر پائے گي، جرائم پر ردعمل علماء کی ذمہ داری ہے
حوزہ/ رہبر معظم نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام کے صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بمباری کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور صیہونیوں کے ایکشن پلان میں امریکیوں کے ملوث ہونے پر زور دیا۔
-
اسرائیل کو زمینی جنگ میں بھی شکست دیں گے: خالد مشعل
حوزہ/ حماس کے رہنما نے کہا: طوفان الاقصی آپریشن نے ہم فلسطینیوں کو اسرائیلی حکومت کو تباہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، ہم اسرائیل کو زمینی جنگ میں بھی شکست دیں گے۔
-
اسرائیل میں لبنان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں: حزب اللہ
حوزہ/ شیخ نعیم قاسم نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کہا کہ صیہونی حکومت لبنان پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرے گی کیونکہ وہ جانتی ہے کہ حزب اللہ پہلے ہی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
-
قرآن کی بے حرمتی کا مقصد مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان فتنہ کو ہوا دینا تھا: سید حسن نصر اللہ
حوزہ/ تحریک حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے آج (بدھ) لبنان میں 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کا مقصد مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان فتنہ کو ہوا دینا تھا ۔
-
اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی فتح کا راز، ایک اسرائیلی کمانڈر کی زبانی
حوزہ/ ایک اسرائیلی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج حزب اللہ کے الرٹ کمانڈوز کی طاقت سے خوفزدہ ہے اور اسلامی مزاحمتی گروپ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے پریشان ہے۔
-
امریکہ، ہتھکڑی اور بیڑیوں میں جکڑا ہوا سپر پاور ہے: فرانسیسی میگزین
حوزہ/ فرانس کے ہفتہ وار میگزین لوپن نے یوکرین جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مضمون شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے سپر پاور بیڑیوں میں، اس مضمون میں یوکرین کی جنگ میں امریکی کردار کا جائزہ لیا گیا ہے۔
-
ایک بڑی جنگ ہوئی تو اسرائیل تباہ ہو جائے گا: حسن نصر اللہ
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے جمعرات کی شام لبنان کی آزادی کی سالگرہ ،جسے عید مزاحمت اور آزادی کی کے نام سے جانا جاتا ہے، اس پوقع پر خطاب کیا اور ایک بار پھر کہا کہ صہیونیوں کے ساتھ ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
-
غزہ کی پانچ روزہ جنگ ثابت کرتی ہے کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے
حوزہ/ حال ہی میں فلسطینی تنظیموں اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ ہوئی جو پانچ روز تک جاری رہی،بلاشبہ اس جنگ میں جہاد اسلامی تنظیم کے 11 کمانڈر اور ارکان شہید ہوئے جبکہ غزہ کی پٹی کے 200 کے قریب شہری شہید اور زخمی ہوئے لیکن سب سے بڑا نتیجہ یہ ہے کہ اسرائیل اس جنگ میں ہار گیا۔
-
عالمی عدالت انصاف میں ایران کی فتح، امریکہ کو ایران کو ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا
حوزہ/ عالمی عدالت انصاف کے نائب صدر کریل گیورگیان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے اثاثوں کو ضبط کرنا غیر قانونی تھا اس لیے اب امریکہ کو ایران کو ہرجانہ ادا کرنا چاہیے۔
-
ہمیں نیتن یاہو پر بھروسہ نہیں، ہم احتجاج جاری رکھیں گے: صیہونی مظاہرین
حوزہ/ تل ابیب کی احتجاجی تحریک کے رہنماؤں نے نیتن یاہو کی دستبرداری اور عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے قانون سازی کے عمل کو معطل کرنے کے اعلان کے بعد کہا کہ وہ ان پر اعتماد نہیں کرتے اور مزید دباؤ کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج جاری رکھیں گے۔
-
اسرائیل کی تباہی کے لیے حزب اللہ کے میزائل کی بھی ضرورت نہیں
حوزہ/ اسرائیل کے سینٹر فار انٹرنل سیکیورٹی اسٹڈیز کے سربراہ نے اسرائیلی حکومت کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے حزب اللہ کو میزائلوں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم اندر سے تباہ ہو رہے ہیں۔
-
اسرائیل چھ ماہ میں ٹوٹ سکتا ہے: یائیر لیپڈ
حوزہ/ صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یہ حکومت آئندہ چھ ماہ کے اندر بکھر جائے گی۔
-
اسرائیلی فوج فلسطینی مزاحمت کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت نہیں رکھتی: صہیونی چینل
حوزہ/ صہیونی ٹی وی چینل "KAN" نے اسرائیلی فوج کے جنرل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ حکومت بیک وقت لبنان، شام، عراق، یمن اور غزہ کے مزاحمتی میزائلوں اور ڈرونز سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔