اتوار 15 جون 2025 - 11:45
صہیونیوں نے جنگ چھیڑ کر اپنے زوال کی بنیاد رکھ دی ہے: نمایندہ ولی فقیہ بوشہر

حوزہ/ نمایندہ ولی فقیہ صوبہ بوشہر حجت‌الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے بوشہر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے شروع کی گئی جنگ، درحقیقت ان کی نابودی کا آغاز ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمایندہ ولی فقیہ صوبہ بوشہر حجت‌ الاسلام و المسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے بوشہر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے شروع کی گئی جنگ، درحقیقت ان کی نابودی کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخِ اسلام کے آغاز سے ہی یہود کا ٹکراؤ علی بن ابی طالب علیہ السلام اور ان کے شیعوں سے رہا ہے، اور آج بھی یہ بغض جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ، امریکہ اور یورپی ممالک نے باہم سازش کر کے صہیونی منصوبے کو دوبارہ زندہ کیا تاکہ اسلام ناب محمدی اور اسلامی ممالک کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ صہیونی تفکر کی بنیاد مال و ثروت کی جمع آوری اور خونریزی ہے۔ فلسطین میں قابض ہونے کے بعد انہوں نے مسلسل جنگ چھیڑی۔

آیت‌اللہ صفائی بوشہری نے کہا کہ اسرائیل کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف جنگ پر یقین رکھتا ہے اور "امن کا منصوبہ" صرف عرب رہنماؤں کو بہلانے کے لیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی نے ان کے "نیل سے فرات" منصوبے کو خاک میں ملا دیا اور آج خود ان کی بقاء خطرے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے افشا کیے گئے خفیہ اسناد سے صہیونی ریاست خوفزدہ ہو گئی ہے، اور گروسی جیسے عالمی اداروں کے افراد کی حقیقت آشکار ہو چکی ہے۔

انہوں نے تاکید کی: اس جنگ کو اسرائیل نے شروع کیا ہے، لیکن آخری وار ایران کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha