حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی سب سے بڑی تیل صاف کرنے والی کمپنی نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے گزشتہ شب کے میزائل حملے میں حیفا کی ریفائنری کو نقصان پہنچا ہے۔
اتوار کے روز اسرائیلی کمپنی بزان گروپ (Bazan Group) نے اعلان کیا کہ ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں حیفا ریفائنری اور اس سے منسلک پائپ لائنز کو، جو خلیج حیفا سے جڑی ہوئی ہیں، قابلِ توجہ نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ریفائنری کے کئی اہم یونٹس کو بند کر دیا گیا ہے اور کمپنی اس وقت ان نقصانات کے اثرات اور آپریشنز پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حیفا کی یہ ریفائنری اسرائیل کی 60 فیصد ڈیزل اور 40 فیصد پٹرول کی فراہمی کی ذمہ دار ہے، اور یہ مقام صہیونی حکومت کی سب سے اہم آئل کمپنی بزان گروپ کا مرکزی مرکز بھی ہے۔
گزشتہ شب ایرانی میزائلوں کے حیفا ریفائنری پر لگنے کی تصاویر نے عالمی میڈیا میں ہلچل مچا دی اور خبری منظرنامے پر چھا گئیں۔









آپ کا تبصرہ