اتوار 15 جون 2025 - 02:11
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا صہیونی تنصیبات پر بڑا حملہ / ایندھن کے مراکز و توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

حوزہ/ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ دشمن کی شرارت جاری رہی تو حملے مزید شدید اور وسیع ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ وعدہ صادق ۳ کے جاری آپریشن کے سلسلے میں، آج صبح صہیونی حکومت کی شرارتوں اور حملوں کے جواب میں ایندھن تیار کرنے والے مراکز اور توانائی کے کلیدی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اعلامیہ کے آغاز میں قرآن کریم کی سورۂ بقرہ کی آیت کو نقل کیا گیا ہے:

> فَمَنِ اعْتَدَىٰ عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَىٰ عَلَیْکُمْ...

(تو جو تم پر زیادتی کرے، تم بھی ویسی ہی زیادتی اس پر کرو جیسی اس نے کی)

سپاہ کے بیان کے مطابق: "اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طرف سے جاری یہ حملے صہیونی دشمن کے حالیہ حملوں کے ردعمل میں کیے گئے ہیں، اور اگر یہ شرارتیں جاری رہیں تو ان کا جواب مزید شدید اور وسیع تر ہوگا۔"

اس اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایران کی فضائی دفاعی افواج، جو سپاہ کی ایرو اسپیس ڈیفینس فورس اور ملک کے مشترکہ فضائی دفاعی مرکز کے تحت کام کر رہی ہیں، نے حالیہ کارروائی کے دوران ۳ کروز میزائل، ۱۰ ڈرونز اور درجنوں صہیونی جاسوس ڈرونز ایرانی فضائی حدود میں مار گرائے۔

اعلامیہ کے مطابق، یہ دفاعی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری ہوشیاری اور دفاعی طاقت کے ساتھ ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha