حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن ’’وعدہ صادق 3 ‘‘کے 17ویں مرحلے کا حملہ صہیونی حکومت کے زیرِ قبضہ علاقوں میں متعدد اہداف پر مکمل کامیابی کے ساتھ انجام پا چکا ہے۔ اس حملے میں فوجی مراکز، دفاعی صنعتیں، کمانڈ و کنٹرول کے مراکز، صہیونی حکومت کی عسکری کارروائیوں کی حمایت کرنے والی کمپنیاں، اور نیواتیم و ہاتزرِیم کے فضائی اڈے نشانہ بنائے گئے۔
سپاہ کے بیان کے مطابق، یہ اہداف ابتدا سے ہی طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد صہیونی شرارت کا حصہ رہے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں، لبنان، یمن کے عوام اور خاص طور پر اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلط کردہ جنگ کے پیچھے کارفرما ہیں۔
تل ابیب، حیفا اور بئر السبع شہروں میں وسیع اور دقیق حملوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی آپریٹیو صلاحیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور یہ صہیونی حکومت کے جرائم کی مکمل سزا دینے دینے کے لئے آگے تیار ہے۔
اس موقع پر سپاہ پاسداران نے ایرانی عوام کی دشمن کے خلاف یکجہتی، نماز جمعہ میں عوام کی شرکت اور فوج کی زبردست حمایت، بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے حمایت آمیز پیغامات، آزاد اقوام، مزاحمتی گروہوں اور مراجع تقلید کی حمایت کو ایرانی محب وطن جوانوں کے حوصلے میں بہتری کا سبب قرار دیا ہے۔









آپ کا تبصرہ