۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
صفایی بوشهری

حوزہ / ایران کے صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اگر امام حسین علیہ السلام اور قیام عاشورہ نہ ہوتا تو اسلام کا صرف نام رہ جاتا اور اس میں آسمانی اور الہی روح نہ ہوتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبہ بوشہر کے ائمہ جمعہ کا ورچوئل اجلاس صوبہ کے نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین صفائی کے ساتھ منعقد ہوا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صفایی بوشهری نے اس اجلاس میں ایام محرم کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت عرض کرنے کے بعد کہا: امام حسین علیہ السلام وہ شخصیت ہیں کہ جنہیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے "زین السماوات و الارض" یعنی آسمانوں اور زمین کی زینت کہا ہے۔

شہر بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: اگر امام حسین علیہ السلام اور قیام عاشورا نہ ہوتا تو اسلام کا صرف نام ہی رہ جاتا اور اس میں آسمانی اور الہی روح نہ ہوتی۔

انہوں نے صوبہ بوشہر کو قرآنی دارالخلافہ قرار دیتے ہوئے کہا: بہت سارے اسباب کی وجہ سے قرآنی امور میں جس طرح کام ہونا چاہیے تھا نہیں ہو سکا۔ اس کے بعد اس مسئلے پر خصوصیت کے ساتھ توجہ دینا ہوگی اور جو باتیں اس سلسلہ میں طے ہو چکی ہیں ہر علاقے کے امام جمعہ کو چاہیے کہ ان کے اجرا کے سلسلے میں اقدامات کرے۔

شہر بوشہر کے امام جمعہ نے صوبہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے انتہائی تشویشناک صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: صوبہ بوشہر میں اس وقت انتہائی بحرانی صورت حال ہے۔ ہاسپٹلز میں مریضوں کے لیے جگہ نہیں ہیں اور میڈیکل عملہ، ادویات اور طبی سازوسامان کی بھی انتہائی کمی ہے۔ متعلقہ حکام سے مذاکرات کے بعد الحمد للہ اب کچھ صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن پھر بھی مطلوبہ صورتحال تک پہنچنے کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہوگا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے ماہ محرم کے آغاز اور مجالس عزا کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: موجودہ صورتحال اور سخت گرمی میں عزاداری سید الشہداء(س) کے انعقاد کے لیے خاص توجہ کی ضرورت ہے اور حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت کرنا بھی سب پر لازم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .