۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ ففتھ جنریشن وار سوشل میڈیا پر لڑی جانے والی وہ جنگ ہے جس کا ہدف صرف اور صرف امت مسلمہ ہے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے لیے دشمن انتہائی منظم انداز میں مصروف عمل ہے ان سازشوں کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو عالم اسلام کی بقا کو سنگین خطرات سے دوچار ہونا پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین وخطیب علامہ ناظر عباس تقوی نے ماہ محرم کی ساتویں مجلس سے امام بارگاہ جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام مسالک کے علماء کرام کو اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار سوشل میڈیا پر لڑی جانے والی وہ جنگ ہے جس کا ہدف صرف اور صرف امت مسلمہ ہے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے لیے دشمن انتہائی منظم انداز میں مصروف عمل ہے ان سازشوں کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو عالم اسلام کی بقا کو سنگین خطرات سے دوچار ہونا پڑے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .