۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
جامعۃ الزہرا سکردو

حوزہ/ آیت اللہ محمد یزدی مرحوم کی عمر بابرکت کلی طور پر اسلامی معارف کی نشر و اشاعت ، خبرگان کونسل اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل اور حوزوی امور کے اداروں میں خدمات انجام دیتے ہوے صرف ہوئی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہرا سکردو بلتستان کی جانب سے عالم مجاہد اور جامع مدرسین کے سربراہ آیت اللہ یزدی کی ارتحال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام کہا کہ مجاہد، متقی اور پرہیزگار عالم دین مرحوم آیت اللہ یزدی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب ،حوزہ علمیہ قم ، فضلا ، اور ارادتمندوں اور خاص طور پر مرحوم کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ محمد یزدی مرحوم کی عمر بابرکت کلی طور پر اسلامی معارف کی نشر و اشاعت ، خبرگان کونسل اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل اور حوزوی امور کے اداروں میں خدمات انجام دیتے ہوے صرف ہوئی ہے ۔

مزید کہا کہ مرحوم رہبر انقلاب کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اورزہد و تقوی ، پرہیزگاری کا بہترین نمونہ تھے اس انقلابی، مجاہد اور صادق عالم دین پر اللہ تعالی کی رحمت نازل ہو۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت و رضوان اور مغفرت طلب کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .